اترپردیش کے لکھیم پور میں گزشتہ روز پیش آئے کسان سانحہ کے خلاف آج رامپور میں بھی کسانوں نے مون جلوس نکالر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران کسان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی منصوبہ بند سازش کے تحت لکھیم پور کھیری میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کا قتل کیا گیا ہے۔ حکومت اب تشدد کے راستے پر چل کسانوں کی تحریک کو کچلنا چاہتی ہے۔
رامپور میں بھارتی کسان یونین کی قیادت میں کسانوں نے مون جلوس نکالر کلیکٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کا ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ رامپور رویندر کمار ماندڑ کو سونپا۔
اس دوران کسان رہنماء بریندر سنگھ نے لکھیم پور کھیری تشدد پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسانوں کی تحریک کو کیسے کمزور کیا جائے جبکہ کسان اپنی تحریک سے تب تک پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ جب تک حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی۔