اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کو موجودہ نظام کے خلاف لڑنا ہوگا: جینت چودھری

زرعی قوانین کے خلاف سہارنپور میں منعقدہ مہاپنچایت میں راشٹریہ لوک دل پارٹی کے قومی نائب صدر جینت چودھری نے مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

کسانوں کو موجودہ نظام کے خلاف لڑنا ہوگا: جینت چودھری
کسانوں کو موجودہ نظام کے خلاف لڑنا ہوگا: جینت چودھری

By

Published : Mar 3, 2021, 10:55 PM IST

اترپردیش میں سہارنپور کے نکوڑ علاقے میں منعقد مہاپنچایت میں زرعی قوانین کے خلاف راشٹریہ لوکدل پارٹی کے قومی نائب صدر جینت چودھری نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ کھیتی سے تعلق رکھتے ہے تو موجودہ نظام سے لڑنا ہوگا۔

ویڈیو
اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں نکوڑ تھانہ علاقہ میں راشٹریہ لوکدل کے کارکنان نے گاؤں گاؤں گھوم کر کسان پنچایت کرنے کا اعلان کیا تھا اور بڑی تعداد میں کسانوں کو مہاپنچایت میں شامل ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن مہاپنچایت میں صرف ضلع کے جاٹ اکثریتی گاؤں سے ہی جاٹ کسان پہنچے۔

مہاپنچایت میں بھیڑ جمع کرنے کے غرض سے مسلمانوں کا بھی سہارا لیاگیا تھا، تاہم سہارنپور میں بڑے کسانوں میں شمار گوجر سماج اور راجپور سماج دونوں ہی مہاپنچایت سے ندارد رہے۔

راشٹریہ لوکدل کے قومی نائب صدر جینت چودھری زرعی قوانین کو لیکر کسانوں کی حکومت کی تئیں بڑھتی ناراضگی کو اپنے حق میں کرنے کے لئے ریاست اترپردیش میں جگہ جگہ کسان مہاپنچایت کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details