مرکزی حکومت کے نافذکردہ تین زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کا احتجاج جاری - تنظیم کی توسیع
کسانوں کی 50 تنظیمیں مل کر ان قوانین کے خلاف تحریک میں قدم بہ قدم ملا کر چل رہی ہیں۔حالانکہ بعض ذرائع سے یہ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تحریک کمزور اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔
کسانوں کی 50 تنظیمیں مل کر ان قوانین کے خلاف تحریک میں قدم بہ قدم ملا کر چل رہی ہیں۔حالانکہ بعض ذرائع سے یہ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تحریک کمزور اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ان میں جوش ختم ہوا ہے اور نہ ہی جذبہ۔غازی آباد سرحد پر تحریک میں شامل کسان ایکتا سنگھ نے سرحد پر ہی اپنی تنظیم کی توسیع کی ہے۔جو سچائی کی دلیل ہے۔
تنظیم کے قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ امباوت جی کی سربراہی میں اتفاق رائے سے ہردوئی ڈسٹرکٹ انچارج، ضلع صدر، ضلع سکریٹری کی تقرری کی گئی جس میں ضلع انچارج کے عہدے پر اروند کمار سنگھ، ضلع صدر کے عہدے پر پردیپ کمار سنگھ اورضلع سکریٹری کے عہدے پر راجیو کمار سنگھ کی تقرری کی گئی ہے۔ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کیا کہ زرعی قوانین کی واپسی اور ایم پی ایس کے نفاذ تک یہ تحریک یوں ہی جاری رہے گی۔