اردو

urdu

ETV Bharat / state

Banners Against BJP in Bansnagli Village: کسانوں نے گاؤں میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی - رامپور کی خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون کو منعقد ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی حکومت سے ناراض کسانوں نے بانس نگلی گاؤں میں بینر لگا کر کر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ بانس نگلی گاؤں میں بی جے پی رہنماؤں کا آنا ممنوع ہے۔Farmers Ban Entry of BJP Leaders in Bansnagli Village

کسانوں نے گاؤں میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی
کسانوں نے گاؤں میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی

By

Published : Jun 10, 2022, 4:11 PM IST

رامپور:بی جے پی حکومت سے ناراض کسان بدلہ لینے کو تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 23 جون کو رامپور لوک سبھا سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران رامپور کے بانس نگلی گاؤں کے کسانوں نے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف بینر لگائے ہیں، جس پر لکھا گیا ہے کہ بانس نگلی گاؤں میں بی جے پی کے کسی بھی رہنما کا داخلہ ممنوع ہے۔ Farmers ban Entry of BJP Leaders in Bansnagli Village

کسانوں نے گاؤں میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی

اس متعلق بتاتے ہوئے ایک کسان رہنما ہوری لال نے کہا کہ جب اقتدار پر قابض حکومت کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے تو کسان تو کسی بھی طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے یہ رہنما کسانوں کی بات نہیں سنتے ہیں اور انتخابات کے وقت کسانوں سے ووٹ مانگنے کے لیے گاؤں میں آجاتے ہیں۔

وہیں بھارتی کسان یونین کے ضلع جنرل سکریٹری وریندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسان رہنماؤں پر حملے ہو رہے ہیں۔ کوئی بھی کسان اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا جو کچھ گذشتہ دنوں قومی ترجمان راکیش ٹکیت کے ساتھ کرناٹک میں ہوا ہے۔ جب کہ بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مسائل جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔ فصلوں کے لیے کسانوں کو کھاد نہیں دی جا رہی ہے۔

دریاؤں میں کافی مقدار میں پانی موجود ہے لیکن اس شدید گرمی میں بھی کھیتوں کی جانب جانے والی نہریں سوکھی پڑی ہیں۔ کوئی دیکھنے والا نہیں ہے کہ کاشتکاری کے لیے پانی کیوں نہیں چھوڑا جا رہا ہے۔ اس دوران حسیب نے ضمنی انتخابات سے متعلق کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ہر کسان آزاد ہے وہ جس امیدوار کو چاہے انتخاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

Rampur Burqa Controversy: رامپور میں برقعہ پہن کر اسٹیڈیم پہنچیں خواتین کو افسر نے روکا

ABOUT THE AUTHOR

...view details