اردو

urdu

By

Published : Jun 25, 2022, 4:34 PM IST

ETV Bharat / state

Agnipath protest: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف طلبہ و کسان تنظیموں کا مشترکہ احتجاج

بریلی میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف طلبہ یونین کے ساتھ کاشتکار تنظیموں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبا یونین ”پریورتن کامی تنظیم“ کے ساتھ ”بھارتی کسان یونین“ کے علاوہ دیگر کاشتکاروں نے بھی دھرنا اور اس اسکیم کو نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ دھوکہ قرار دیا۔ Farmers and Students Jointly Protest

farmers and students jointly protested against agnipath scheme
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف طلبہ و کسان تنظیموں کا مشترکہ احجتاج

بریلی: اترپردیش کے بریلی شہر میں دامودر پارک پر پریورتن کامی طلباء یونین اور کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا Farmers and Students Jointly Protest۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے طلباء یونین اور کاشتکاروں نے مشترکہ طور پر کہا کہ اس اسکیم نے لاکھوں نوجوانوں کے ارمانوں پر پارنی پھیر دیا ہے۔ نوجوان فوج میں بھرتی ہونے کا خواب دل میں لیے روزانہ صبح کئی کلومیٹر کی دوڑ لگا رہے ہیں کہ وہ فوج میں بھرتی ہوکر ملک کی خدمت کریں گے اور اپنا و اپنے کنبہ کا مستقبل سنواریں گے، لیکن مرکزی حکومت نے محض چار برس کے لیے فوج میں بھرتی کی اسکیم نکال کر واضح کر دیا ہے کہ اب فوج میں بھی بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے والے مستقل فوجیوں کی بھرتی نہیں ہوگی، بلکہ سرحد پر جان نثار کرنے کا جذبہ رکھنے والے فوجی بھی عارضی طور پر بھرتی کیے جائیں گے۔'

ویڈیو
پریورتن کامی طلبا یونین کے عہدے داران نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس کے تحت فوج میں تمام نوجوانوں کے لیے مستقل بھرتی کے مواقع ختم کرکے عارضی طور پر رکھا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس میں نہ تو گریجوٹی ملے گی اور نہ ہی پینشن ملے گی۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ میں مستقل بھرتی کو مرکزی حکومت نے منسوخ کر دیا ہے۔ اسکیم کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں نوجوانوں میں غصّہ ہے اور ناراضگی پائی جا رہی ہے۔



طلباء یونین 'پریورتن کامی طلباء یونین' کی حمایت میں بھارتی کسان یونین، کرانتی کاری کسان منچ، انقلابی مزدور مرکز اور کرانتی کاری لوک ادھیکار تنظیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس کے بعد ایک پیدل مارچ نکالا اور کلیکٹریٹ پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے سپرد کیا۔ Agnipath

ABOUT THE AUTHOR

...view details