اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور میں تھانے کے باہر کسانوں کا احتجاج - بجلی کے کنکشن کاٹنے و جوڑنے کے نام پر رشوت خوری عام

بجنور بھارتی کسان یونین کے بینر تلے کسانوں نے اپنے متعدد مطالبات کو منظور کرانے کے لیے غیر معینہ مدت تک احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بجنور میں تھانے کے باہر کسانوں کا احتجاج
بجنور میں تھانے کے باہر کسانوں کا احتجاج

By

Published : Mar 2, 2020, 5:55 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:35 AM IST

اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ سیوہارا کے میدان میں آج سیکڑوں کسانوں نے بھارتی کسان یونین کے بینر تلے بے مدت احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں ضلعی صدر کے مطابق یہ احتجاج پورے ضلع میں جاری ہے۔

کسانوں پر بجلی محکمہ مقدمات درج کر رہا ہے۔ بجلی کے کنکشن کاٹنے اور جوڑنے کے نام پر رشوت خوری عام ہو رہی ہے۔

بجنور میں تھانے کے باہر کسانوں کا احتجاج

آوارہ جانوروں نے پریشان کر رکھا ہے۔ ان کی فصلوں کو جانور برباد کر رہے ہیں۔ ان کی جلد پولیس انتظامیہ روک تھام کرے۔

سیوہارا شگر میل سے کسانوں کو پرچی نہیں مل رہی ہے قیمت کسانوں کو وقت پر نہیں مل ر ہی جبکہ کوٹ کے چودہ دن کے اندر رقم ادائیگی کا فرمان جاری کیا ہے لیکن اس کے باوجود گنے کا بقایا رقم نہیں ہو پا رہا ہے ان تمام مسائل کو لے کسانوں نے آج سے بے مدت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details