ہردوئی سے تقریباً 15 کلومیٹر دور ہمت تروا گاؤں سے آئے ہوئے اسکول کے بچوں نے ڈی ایم دفتر کا گھیراؤ کیا۔ بچوں کا الزام ہے کہ جس راستے سے وہ لوگ روزآنہ گزرتے تھے، اسے مقامی زمینداروں نے بند کردیا ہے ۔
کسانوں نے اسکولوں کا راستہ بند کیا انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی لوگوں نے اس راستے پر قبضہ جمایا ہے جسے طلباء اسکول آنے اور جانے کیلئے استعمال کرتے تھے۔بچوں نے کہا کہ راستے کو بند کرنے کیلئے خاردار تار کا استعمال کیا گیا ہے۔
تاہم اسکول چھوڑ کر طلبا اپنے مسائل لے کر جب ڈی ایم کے پاس گئے تو ڈی ایم نے طلباء کو اپنے دفتر سے بھگا دیا۔
سٹی مجسٹریٹ گجندر کمار نے بتایا کہ انہیں اس معاملے کی جانکاری مل گئی ہے اور تفتیش کے بعد ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
احتجاج کررہے طلباء نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی جانب جانے والا یہ واحد راستہ ہے اور اس کا استعمال کم از کم چھ اسکولوں اور ڈگری کالجز کے طلباء کرتے ہیں۔