اترپردیش کے شہر رامپور میں 'آل انڈیا مسلم مہاسنگھ' کے قومی صدر فرحت علی خان نے وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں قرآن کی26 آیات کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
فرحت علی خان نے کہا کہ 'وسیم رضوی نہایت ہی بے شرم مخلوق ہے جو انسان کہنے لائق نہیں، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن ان کی بھی مذمت ہونی چاہیے جو انعام اور سر قلم کرنے جیسی باتیں کررہے ہیں'۔
اترپردیش شعیہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اور متنازع شخصیت کے مالک وسیم رضوی نے ایک نئی ہرزہ سرائی کا ارتکاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی مذہب اسلام کی مقدس کتاب قرآن پاک کے خلاف داخل کی ہے۔
اس تعلق سے مذہبی حلقوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
اس سلسلہ میں ایک بیان آر ایس ایس کی ایک ذیلی تنظیم آل انڈیا مسلم مہا سنگھ کے قومی صدر فرحت علی خان کا سامنے آیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ وسیم رضوی نے جس طرح اللہ کی کتاب قرآن مجید کی 26 آیات کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل ہے ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔