رامپور میں اردو ادب کا درخشاں ستارہ و نامور شاعر اور صولت پبلک لائبریری کے صدر سین شین عالم کے سانحہ ارتحال پر علمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں سوگ کا ماحول قائم ہے۔
عالمی شہرت یافتہ شاعر اظہر عنایتی رامپوری نے اپنی تعزیت کا اظہار بہت ہی دکھ بھرے لہجے میں کرتے ہوئے کہا کہ میں تو اس امید میں بیٹھا ہوا تھا کہ سین شین عالم دہلی گئے ہوئے اور وہاں سے جلد ہی اللہ کے کرم سے صحتیاب ہوکر آئیں گے لیکن ان کے انتقال کی دلخراش اور افسوسناک خبر مجھ تک پہنچی بہت افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سین شین عالم بڑی پہلودار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک وقت میں ایک اچھے شاعر بھی تھے، ایک اچھے نثر نگار اور صحافی بھی تھے۔ ساتھ ہی وہ ایک عمدہ مقرر بھی تھے۔