اردو

urdu

ETV Bharat / state

جعلی ویزا بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، ایک گرفتار

اترپردیش کے لکھنؤ کے گوڈمبا علاقے سے پولیس نے آج ایک شخص کو جعلی ویزا بنا کر بیرون ممالک ملازمت دلانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جبکہ اس کی خاتون ساتھی اور منیجر مفرور ہے۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔

جعلی ویزا بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، ایک گرفتار
جعلی ویزا بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، ایک گرفتار

By

Published : Jan 16, 2021, 10:50 PM IST

پولیس نے بتایا کہ اس نے جعلی ویزا بنا کر بیرون ممالک میں نوکری کا جھانسہ دینے والے گروہ کے ممبر شبھم سریواستو کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس گروہ کا ہیڈ آفس منیجر وشال سنگھ اور اس کی خاتون ساتھی مفرور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے گوڈمبا میں کرایہ کے مکان میں اپنا دفتر بنا رکھا ہے۔ پولیس نے گرفتار شبھم سے جعلی ویزا اور دیگر دستاویزات برآمد کیں۔

پولیس مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس دوسرے اضلاع سے ان کے بارے میں پتہ لگارہی ہے۔ گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونپور: بائک چوری کے الزام میں نوجوان گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details