اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فرضی خبروں نے وبا کی شکل اختیار کر لی ہے' - سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر سنیل پراشر

اے ایف ٹی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ ریڈیو ایک ایسا ذریعہ ہے جو ایک وقت میں لاکھوں لوگوں تک پہنچتا ہے۔ میں ریڈیو جوکی کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو اپنے الفاظ کا اظہار اس طرح کرتا ہے کہ ہر کوئی سننا چاہتا ہے۔

'فیک نیوز نے بیماری کی شکل اختیار کر لی ہے'
'فیک نیوز نے بیماری کی شکل اختیار کر لی ہے'

By

Published : Feb 13, 2021, 5:55 PM IST

آج عالمی ریڈیو ڈے ہے اور نویں بین الاقوامی فیسٹیول آف جرنلزم کے دوسرے دن ریڈیو ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر نوئیڈا کی اے ایف ٹی یونیورسٹی میں ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔

اس ویبنار میں سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر سنیل پراشر، جرنلسٹ سنیل ڈانگ، فلمی نقاد مینا ائیر، ایڈیٹر اونکیشور پانڈے، صحافی راجیش بادل، صحافی اروند کے سنگھ اور ریڈیو براڈکاسٹر انوپ باس نے فیک نیوز پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بحث میں ڈاکٹر سنیل پراشر نے کہا کہ آج ہر شخص صحافی بن رہا ہے کیونکہ اس کے ہاتھ میں موبائل نامی ایک مخلوق ہے جو ہر چیز کو اپنی زد میں لے لیتا ہے۔

فیک نیوز ایک نیا خطرہ بن کر ابھری ہیں، جو براڈکاسٹر اپنے آپ کو صحافی کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اس عظیم پیشہ کو داغدار کرتے ہیں' یا سیدھے یہ کہتے ہیں کہ بہت سارے صحافی خود سے بھی سوالات کرتے ہیں اور جوابات کے الفاظ بھی وہ منہ میں ٹھونس دیتے ہیں اور انصاف بھی کر دیتے ہیں۔

جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ جواب دہندہ کچھ ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہیں لیکن یہ صحافی کے لئے بریکنگ نیوز بن جاتا ہے۔

وہیں راجیش بادل نے کہا کہ جعلی خبریں ایک نئے خطرہ کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

اس سلسلے میں سنیل ڈانگ نے کہا کہ فیک نیوز ایک بیماری یا پھیلنے والا کینسر ہے جس میں اس صحافی کی، صحافت کی موت اور اس پبلکیشن کی موت لازمی ہے۔
واضح رہے کہ اس ویبینار میں ابھیجیت ٹھاکر، کے سنگھ، دیانند واٹس، اتول موہن، ماڈل انجلیق مونیٹ، ونود اگنی ہوتری، سحر زمان، نائیجیریا کے شہزادہ لا بابر، فرانس کے فلمساز بینسودا محمد احد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details