ایکتا سیوا سمیتی و اترپردیش اردو اکادمی کے اشتراک سے 'مشہور شاعر فیض احمد فیض: ایک عہد ساز شاعر' کے عنوان سے شہر رام پور میں ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے سیما صدیقی نے کہا کہ فیض احمد کا شمار ان شاعروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اردو ادب میں نئی جان ڈالنے کا کام کیا۔
فیض اپنے جذبات کو سادے الفاظ اور ایسے پیرائے بیان میں لکھتے کہ بات میں تاثیر پیدا ہو جاتی تھی، یہی ان کی شاعری کی سب سے بڑی خصوصیت تھی۔
قابل ذکر ہے کہ فیض احمد فیض کی پیدائش 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ پاکستان میں ہوئی تھی۔ عربی ، فارسی، انگلش اور اردو میں انہیں مہارت حاصل تھی، وہ ایک عرصے تک مارکسسٹ کے پیروکار بھی تھے۔ سنہ 1962 میں انہیں لینن امن انعام سے نوازا گیا۔
سنہ 1947 میں ملک کی تقسیم کے بعد وہ پاکستان تو چلے گئے تھے لیکن ان کو ملک کی تقسیم کا بھت صدمہ تھا۔