علی گڑھ:ایک کثیر لسانی ہندوستان کے لئے زبان اور تعلیمی ٹکنالوجی موضوع پر پروفیسر گریش ناتھ جھا چیئرمین، کمیشن برائے سائنسی و تکنیکی اصطلاحات (سی ایس ٹی ٹی)، وزارت تعلیم، حکومت ہند کے توسیعی خطبہ کا اہتمام اے ایم یو کے شعبہ لسانیات میں کیا گیا جس میں انہوں نے ہندوستانی منظر نامے میں زبان، ٹکنالوجی اور کثیر لسانیت کے مسائل پر تفصیلی خطاب کیا۔
انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں ہندوستان کے کثیر لسانی کلاس روم کے بارے میں گفتگو کی، جس میں پرائمری تعلیم مادری زبان میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہر مضمون میں خصوصی تدریس کے لئے متعدد زبانوں اور بولیوں میں تربیت یافتہ اساتذہ اور ماہرین کی ضرورت ہے اور تعلیمی ٹکنالوجی ان چیلنجوں سے آسانی سے نمٹ سکتی ہے۔