اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کو ایک بار پھر سے چھ ماہ کے لیے توسیع دی گئی ہے۔
اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی معلوم رہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب بورڈ کی نئی ٹیم کی تشکیل نہیں ہو پائی تھی، جس کی وجہ سے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔
شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اپنے بیانوں کے لیے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لیکن فی الحال ان کے یہ بیانات چیئرمین شپ کی مدت میں توسیع نہیں کر پائے۔
ایک طرف وسیم رضوی چیئرمین کے لیے کوشاں ہیں۔ وہیں، مولانا کلب جواد اور دیگر شیعہ علماء کرام وسیم رضوی کے خلاف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کئی بار ملاقات کرکے شکایت کر چکے ہیں۔
شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی قابل ذکر ہے کہ شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کی ملاقات وقف منسٹر محسن رضا سے ہوئی تھی۔ جس میں مطالبہ کیا تھا کہ وقف بورڈ میں ایسے شخص کو ذمےدار بنایا جائے، جو ایمانداری سے کام کرے۔ اس کا سیدھا مطلب وہ وسیم رضوی کو دوبارہ چیئرمین کی کرسی پر نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین کی مدت میں توسیع سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کو چھ ماہ کی توسیع کے ذریعہ انعام ملا۔ لیکن شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی فی الحال پیچھے چھوٹ گئے۔ حالانکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد وقف بورڈ میں انتخابات کروائے تاکہ نئی ٹیم کی تشکیل دی جا سکے۔