اردو

urdu

ETV Bharat / state

The Kashmir Files: دی کشمیر فائلز کی نمائش تکنیکی خرابی سے رکی، مسلم منیجر کا نام لے کر ہنگامہ آرائی

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کی نمائش شہر کے سب سے بڑے گریٹ انڈیا پیلس مال (جی آئی پی مال) میں چل رہی تھی کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی۔ لیکن جیسے ہی معلوم ہوا کہ منیجر مسلم ہے۔ اس کے سنتے ہی سماج دشمن عناصر نے ہنگامہ شروع کر دیا اور نعرہ بازی شروع ہو گئی۔ Ruckus as The Kashmir Files Screening Disrupted at Noida Multiplex

ہنگامہ آرائی
ہنگامہ آرائی

By

Published : Mar 17, 2022, 11:42 AM IST

فرقہ پرست طاقتیں اس قدر بے لگام ہوتی جا رہی ہیں کہ انہیں کہیں بھی مسلم نام نظر آجائے تو اسے ایشو بنا کر سازش کے تحت ہنگامہ اور نعرہ بازی شروع کر دیتے ہیں اور ماحول کو خراب کر دیتے ہیں۔ Ruckus as The Kashmir Files Screening Disrupted at Noida Multiplex

ہنگامہ آرائی

ایسا ہی معاملہ ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہوا۔ متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کی نمائش شہر کے سب سے بڑے گریٹ انڈیا پیلس مال (جی آئی پی مال) میں چل رہی تھی کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی۔ لیکن جیسے ہی معلوم ہوا کہ منیجر مسلم ہے۔ اس کے سنتے ہی سماج دشمن عناصر نے ہنگامہ شروع کر دیا اور نعرہ بازی شروع ہو گئی۔

کہا جانے لگا کہ اس نے جان بوجھ کر بند کیا ہے۔ اس دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ دوسری جانب مال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث فلم کی ریلیز روکی گئی۔ منیجر کا نام سامنے آنے کے بعد ان لوگوں نے اسے دوسرا رنگ دے دیا اور ہنگامہ کھڑا کر دیا۔خود سینئر منیجر دیپک چودھری نے بھی کہا کہ منیجر کا نام سنتے ہی ہنگامہ برپا کر دیا گیا۔ شر پسندوں کا کہنا تھا کہ سنیما منیجر اعجاز خان نے فلم روک دی۔


فلم دیکھنے کے بعد سینی پلیکس میں موجود شائقین نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ سینی پلیکس کے منیجر کا نام اعجاز خان ہے۔ اس کے بعد اسے فرقہ وارانہ رنگ دے دیا گیا۔ ہجوم نے نعرے بازی شروع کر دی۔ مال انتظامیہ نے جلدی میں پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں کو سمجھایا۔ پولیس نے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد حالات معمول پر آئے۔ کچھ دیر بعد فلم کی نمائش دوبارہ شروع کر دی گئی۔ اس کے بعد ہجوم پرسکون ہوا۔

اس معاملے کے تعلق سے پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی نمائش جی آئی پی مال کے سینیپلیکس میں جاری تھی۔ جس تھیٹر میں فلم چل رہی تھی وہاں کا اے سی سسٹم خراب ہو گیا۔ جس کی وجہ سے فلم روکنی پڑی۔ کسی نے حاضرین کو بتایا کہ سینی پلیکس کے منیجر کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ اس سے لوگوں میں بلا وجہ کنفیوژن پھیل گیا اور ہنگامہ شروع کر دیا گیا جب کہ منیجر کا اس تکنیکی خرابی سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details