جونپور: بلدیاتی انتخابات میں صرف کچھ ہی روز باقی ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس ضمن میں سابق رکن اسمبلی و سابق رکن پارلیمنٹ، سماجی کارکن شاہ عالم گڈو جمالی اپنی پارٹی کی امیدوار رانی بھارتی کے لیے انتخابی تشہیر میں حصہ لینے پہنچے جہاں انہوں نے منعقدہ پروگرام کو خطاب کیا اور بی ایس پی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت نے گڈو جمالی سے انتخاب سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کرنے کی کوشش کی ہے۔
UP Urban Local Body Polls بی ایس پی رہنما گڈو جمالی تشہیری مہم کیلئے جونپور پہنچے - مایاوتی سبھی طبقے کے لیے سوچتی ہے
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اترپردیش میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسی ضمن میں تشہرکے لیے جونپور پہنچے بی ایس پی رہنما نے سماج وادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ UP Urban Local Body Polls
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ عالم گڈو جمالی نے کہا کہ میں انتخابی تشہیر میں حصہ لے رہا ہوں۔ رانی بھارتی کے لیے ماحول بہت اچھا ہے وہ کامیاب ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہن کماری مایاوتی نے ہمیشہ جو کہا ہے وہ مسلمانوں کے لیے ہے اور سماج کے ہر طبقے کے حقوق کی پاسداری کرتی ہیں۔ اس بات سے مجھے خوشی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تحت میئر عہدے کے لیے بی ایس پی نے 64 فیصد سے زیادہ ٹکٹ اقلیتیوں کو دیا ہے کیونکہ میں اسی سماج سے آتا ہوں۔'
گڈو جمالی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی من کی بات ایک پروپگنڈا ہے۔ میڈیا ان کے قابو میں ہے وہ چاہے جو کریں، مگر زمین پر عوام پریشان حال ہیں، لا این آرڈر فیل ہے، ہر آدمی ظلم و زیادتی کا شکار ہے، غریب پریشان ہے۔ عتیق احمد کے قتل پر انہوں نے کہا کہ میں مجرموں کی حمایت نہیں کرتا مگر اتنا تو ضرور کہوں گا کہ اگر کسی شخص نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے لیے عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں مسلمان بی ایس پی کے امیدواروں کو ووٹ کرے گا، کیونکہ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے پاس کوئی بیس ووٹ نہیں ہے۔ ان کے لوگ بی جے پی کو ووٹ کرتے ہیں اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ایسا بیان دیتے ہیں جس سے ہمارے لوگوں پر ظلم ہوتا ہے۔ لڑانے کا کام کرتے ہیں، لڑاکر کنارے ہو جاتے ہیں، اس کے بعد ظلم کا نشانہ ہمارے لوگ بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں: