اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Assembly Elections 2022: اناؤ ریپ متاثر کی والدہ آشا سنگھ سے خصوصی گفتگو

یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly Elections 2022 کے حوالے سے اناؤ متاثرہ کی والدہ Unnao Rape Victim Mother Asha Singh نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائی گئی ہوں، جس میں پرینکا گاندھی نے خوب مدد کی اور کئی بار ان سے ملاقات بھی ہوتی رہی۔ آنے والے 10 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے حیران کن نتائج ہوں گے۔

اناؤ ریپ متاثر کی والدہ آشا سنگھ سے خصوصی گفتگو
اناؤ ریپ متاثر کی والدہ آشا سنگھ سے خصوصی گفتگو

By

Published : Mar 8, 2022, 8:15 PM IST

اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں ہونے والے ریپ واردات کے خلاف پورے ملک میں شدید غم و غصہ تھا اس کیس میں کلیدی ملزم بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر BJP MLA Kuldeep Singh Sengar کو بنایا گیا، اس کے بعد سے اب تک متاثرہ سمیت ان کے اہل خانہ کے چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔
8مارچ کو پوری دنیا میں عالمی یوم خواتین پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے اناؤ متاثرہ کی والدہ سے خاص بات چیت کی ہے۔

اناؤ ریپ متاثر کی والدہ آشا سنگھ سے خصوصی گفتگو

یوپی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اناؤ متاثرہ کی والدہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائی گئی ہوں، جس میں پرینکا گاندھی نے خوب مدد کی اور کئی بار ان سے ملاقات بھی ہوتی رہی۔ آنے والے 10 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے حیران کن نتائج آئیں گے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ہم نے جدوجہد کی ہے اور ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کی گئی ہے وہ کسی کے ساتھ نہ ہو ہم نے مضبوطی کے ساتھ لڑائی لڑی ہے۔ کانگریس پارٹی ہمارے ساتھ ہر لمحہ کھڑی رہی۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے اقتدار سے بی جے پی کو بے دخل کرنا ہے، جس طریقے سے خواتین لڑکیوں پر بی جے پی حکومت نے ظلم و زیادتی کی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ کانگریس حکومت اگر آئے گی تو خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کم ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2017 میں اناؤ میں 17 برس کی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا 2018 میں ان کے والد کے ساتھ مار پیٹ ہوئی جس کے بعد ان کی موت ہوگئی 2019 میں ان کی خالہ اور چاچی عدالتی کاروائی کے لیے جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Elections 2022: آچاریہ پرمود کرشنم سے خصوصی گفتگو

اس دوران ٹرک سے ایکسیڈنٹ ہوا، جس میں دونوں کی موت ہوگئی اور دسمبر 2019 کو ریپ متاثرہ کو کچھ شرپسند عناصر نے پکڑ کر نذر آتش کر دیا۔ جس کے بعد متاثرہ کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد پورے ملک میں یہ معاملہ موضوع بحث رہا اور عوام کے مابین شدید غم و غصہ پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details