اردو

urdu

Sayed Abul Barkat Najmi On Azam khan اعظم خان کے ساتھ زیادتی ہوئی، سید ابوالبرکات نظمی

By

Published : Nov 13, 2022, 1:23 PM IST

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیس ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ Sayed Abul Barkat Najmi On Azam khan

Etv Bharat
Etv Bharat

کانپور: بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیس ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ اعظم خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ اعظم خان ایک ایماندار اور شریف آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک جذباتی آدمی ہیں لیکن بیہودہ اور بد تمیز نہیں، ہاں ان کا لہجہ سخت تھا۔ اعظم خان کے کردار کی وضاحت انہوں نے کچھ اس طرح کی کہ اتنے قصور کا مجھے بھی گمان ہے لہجہ تھا میرا سخت کہ میں بدزبان ہوں۔

اعظم خان کے ساتھ زیادتی ہوئی، سید ابوالبرکات نظمی

سید ابوالبرکات نظمی اعظم خان کی اسمبلی سے ممبر شپ ختم کیے جانے پر رنجیدہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انک ا بات چیت کا لہجہ تھوڑا سخت تھا لیکن کسی کی شان میں گستاخی ، اول فول ، گالی گلوج اعظم خان کے منھ سے کبھی نہیں نکلا جو آج سیاست کا طریہ امتیاز ہے ۔ایسی کونسی اسپیچ انہوں نے دے دی جس پر اتنا بڑا ایکشن لیا گیا ہمارا مذہب تو لوگوں کی عزت کرنا سکھاتا ہے۔ یہ ہماری بے حسی کا نتیجہ ہے کہ اعظم خان اور ہمارے علماء اور ہمارے بچے جیلوں میں بند ہیں ۔اعظم خان نے اگر ہیٹ اسپیچ دی ہے تو اسے پھانسی دو لیکن اگر اسے پھانسی دو گے تو لاکھوں لوگوں کو بھی پھانسی پر چڑھانا ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم بھی سنت یوسفی ادا کریں، اعظم خان نے سنت یوسفی ادا کی ہے اس کے چہرے پر کوئی شکن نہیں ہے ۔ سید ابو البرکات نظمی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بھائی چارہ کو قائم رکھیں یہ ہم پر بڑی بھیانک جنگ مسلّط ہونے والی ہے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کے جو بیج ہوئے جارہے ہیں سبھی کو مل کر اسے مٹاکر امن محبت کے دیپ جلانا ہوگا۔ Sayed Abul Barkat Najmi On Azam khan

سید ابوالبرکات میں نے کہا کہ ہم الیکشن کی سیاست میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندو دیوی دیوتا لکشمی اور گنیش کی تصویر نوٹوں پر نہیں چھپنے دیں گے ۔ہم ان تصویروں کو شراب کے ٹھیکے اور کوٹھوں پر لٹا کر ان کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔ Sayed Abul Barkat Najmi On Azam khan

یہ بھی پڑھیں : Jaya Prada Criticized Azam Khan: جیا پردا نے اعظم خان کو اپنے تنقید کا نشانہ بنایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details