کانپور میں اتر پردیش اسمبلی کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابات سے قبل آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹر منچ کے رہنما اندریش کمارکا پروگرام میں شرکت کرنا سیاسی زاویہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ اندریش کمار نے اپنے اس سفر کو غیر سیاسی بتایا ہے، لیکن وہ اپنے خطاب میں بی جے پی حکومت کی تمام اسکیموں کے تعریف کے پل باندھتے نظر آئے۔ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کو دوسری تمام حکومتوں سے موازنہ کرتے ہوئے اسے بہتر بتایا۔
Interview With RSS Leadrs Indris Kumar ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اشتعال انگیز بیان یعنی 'ہیٹ اسپیچ' پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اندریش کمار کا کہنا ہے کہ اگر ہیٹ اسپیچ پر قانونی کارروائی کی جانی ہے تو پھر کسی خاص پر نہیں بلکہ ایسے تمام لوگ جو کسی بھی قوم اور مذہب کے ہوں جو بھی متشدد اور نفرت پھیلانے والا بیان دے اس پر قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ مذہبی تقدس کا احترام کرنا چاہیے، اسے پامال کرنے والے بیان سے گریز کرنا چاہیے، جو لوگ اس سے باز نہ آئے ان پر قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔'
اندریش کمار نے اشتعال انگیز بیان کی ایک لمبی چوڑی تفصیل بھی بیان کی، جس میں تمام سیاسی و غیر سیاسی اور مذہبی و غیر مذہبی لوگوں کے بیان پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔'