روس اور یوکرین کے درمیان خوف ناک جنگی حالات کے سے وطن واپس لوٹے رامپور کے معروف جنرنل فزیشن ڈاکٹر محمد یونس صدیقی کے فرزند علی حمزہ نے کہاکہ' وہ کافی مشقت کے بعد اپنے وطن لوٹے ہیں۔' Exclusive Interview with Medical Students of Ukraine
انہوں نے کہاکہ' یوکرین کے حالات بہت سنگین ہیں۔ وہاں کے حالات دیکھ کر بہت ہی ڈر لگتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا تھا کہ شاید اب ہم واپس نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یوکرین سے رومانیہ کی سرحد تک پہنچنے میں بہت ہی مشقت کرنی پڑی۔'
علی حمزہ نے ہمارے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یوکرین کے اندر نہ تو وہاں کی حکومت مدد کر رہی ہے اور نہ وہاں بھارتی سفارت خانہ کی جانب سے کوئی مدد ملی، وہیں اگر آپ رومانیہ کی سرحد پار کر لیتے ہیں تو آپ کو حکومت کی جانب سے سبھی مدد مل سکتی ہے۔'