اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی نے تمام بڑے مسلم رہنماؤں کو مسلم علاقوں میں کمپین کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
اس سلسلے میں بی جے پی کے قومی لیڈر اور سائنس دان ڈاکٹر ظہیر خان (جو 2019 میں لوک سبھا انتخابات اور 2021 میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اسٹار کیمپینر تھے) گجرات سے کاس گنج کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر خان نے کہا کہ 'بی جے پی کے ہاتھوں میں مسلمانوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بھگوان رام ہمارے آباء واجداد تھے۔ ہمیں اِس نام سے کیا پریشانی ہوگی؟
یو پی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے 100 سیٹوں کے لڑنے کے سوال پر ڈاکٹر ظہیر خان نے کہا کہ 'وہ مغربی بنگال بھی گئے تھے اور فلاپ ثابت ہوئے تھے۔'