اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی واڈرا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت - chunar guest house

ریاست اترپریش کے ضلع بنارس سے سونبھدر کے دورے کے دوران پرینکا گاندھی کو مرزاپو انتظامیہ نے راستے میں ہی روک لیا ہے جس کے بعد وہ گزشتہ 7 گھنٹوں سے چنار گیسٹ ہاؤس میں ٹھہری ہوئی ہیں۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا

By

Published : Jul 19, 2019, 9:07 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ' مھجے نہیں پتہ کہ کیوں روک دیا گیا پہلے بتایا گیا کہ سونبھدر میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اس لیے وہاں نہیں جاسکتے لیکن مرزاپور میں دفعہ 144 نہیں نافذ ہے اس کے بعد بھی یہاں کی انتظامیہ نے ہمیں روک دیا'۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ' اوپر سے فون آیا ہے اس لیے روکا گیا ہے، لیکن میں رکی ہوئی ہوں اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کررہی ہوں آج رات میں یہیں رکی ہوں اور صبح وہاں جانے کا پروگرام بنارہی ہوں'۔

پرینکا نے یہ بھی کہا کہ' فی الحال آج رات وہ چنار گیسٹ ہاؤس میں ٹھری ہوئی ہیں اور اسی بہانے وہ کارکنان سے بات چیت کرلیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details