بریلی:دراصل بریلی کے نگر پنچایت ٹھریا نجابت خاں قصبہ کے رہنے والے دس سالہ حنّان نے ایک آٹو رکشہ سے ایک بیگ گرتے ہوئے دیکھا۔ اُس نے بیگ اُٹھایا اور آٹو رکشہ کے پیچھے دوڑنے لگا، لیکن وہ آٹو رکشہ کا پیچھا نہیں کر سکا۔ وہ بیگ لیکر گھر آ گیا۔ والدہ ترنم نے جب بیگ کھول کر دیکھا تو اُس میں پانچ لاکھ روپیہ رکھے ہوئے تھے۔ والدہ نے بچے سے پوچھا تو بچے نے بڑی معصومیت سے پورا واقعہ بتا دیا۔ Child Returns Money Bag To Owner
والدہ نے ہدایت کی کہ اس بیگ کو لے کر گھر کے باہر کھڑے ہو جاؤ اور اگر کوئی اس بیگ کو تلاش کرتا ہوا آئے تو اُسے یہ بیگ واپس کر دینا۔ حنّان کافی عرصہ تک گھر کے دروازے پر پانچ لاکھ روپیہ سے بھرا ہوا بیگ لے کر کھڑا رہا، لیکن کوئی بیگ تلاش کرتا ہوا نہیں آیا۔ حنّان گھر کے اندر چلا گیا اور ماں نے بیگ رکھ لیا۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد محلہ کے خواجہ غریب نواز مسجد سے اعلان ہوا کہ کسی صاحب کو بیگ ملا ہو تو برائے مہربانی اُسے واپس کر دیں۔ ترنم نے جب یہ اعلان سنا تو وہ پانچ لاکھ روپیہ سے بھرا ہوا بیگ اور بیٹے حنّان کو لے کر خواجہ غریب نواز مسجد کے باہر پہنچ گئیں۔ اُنہوں نے بیگ کے اصل مالک کانٹریکٹر فراست خان کو پانچ لاکھ روپیہ سے بھرا ہوا بیگ واپس کر دیا۔Child Set An Example Of Honesty
قصبہ ٹھریا نجابت خاں کے رہنے والے آٹو میکنک کاشف خان کی اہلیہ ترنم کے کنبہ کے دن اور رات خستہ حالی میں گزرتے ہیں۔ والد دن بھر محنت کرکے کنبہ کی گزر بسر کرنے کا انتظام کر پاتے ہیں۔ اس کے باوجود محنت کش والد کے ایماندار بیٹے حنّان نے ایسی مثال قائم کی، جس کی چرچہ تمام لوگوں کی زبان پر ہے۔ کنبہ میں غریبی اور ناکافی وسائل ہونے کے باوجود والدہ ترنم اور بیٹے حنّان کی دیانتداری اور ایمانداری بالکل نہیں ڈگمگائی۔ اب تک درجنوں لوگ حنّان کو انعامات سے نواز چکے ہیں۔ Child Returns Money Bag To Owner
طالبِ علم کی اس ایمانداری سے اسکول انتظامیہ اور مالکان بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔ مالک ساجد علی خاں کہتے ہیں کہ اُنہیں فخر ہے کہ حنّان اُن کے اسکول کا طالبِ علم ہے۔ صابری کانوینٹ اسکول کے بانی رٹرائرڈ سائنٹسٹ ڈاکٹر ایم ایچ خان کہتے ہیں کہ ہم اپنے اسکول میں بچوں کو صحیح اور غلط میں فرق کرنے کی تعلیم و تربیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچے نے پانچ لاکھ روپیہ کہ بڑی رقم واپس کی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس ایماندای سے متاثر ہو کر حنّان کی پورے سال کی فیس معاف کر دی۔ Child Returns Money Bag To Owner