اے ایم یو: 50 فیصد حاضری پر ملے گا امتحان کاحال ٹکٹ - حال ٹکٹ
اے ایم یو طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ سفیان نے اے ایم یو انتظامیہ سے ملاقات کر کے یونیورسٹی طلبا کے حق میں بات کی۔
اس سال 50 فیصد حاضری والے طلبا کو بھی سالانہ امتحان کیلئے حال ٹکٹ مہیا کرایا جائے گا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ سفیان نے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر، کنٹرولر، رجسٹرار اور ڈی ڈبلیو سے میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا کہ اس سال 50 فیصد حاضری والے طلبا کو بھی سالانہ امتحان کیلئے حال ٹکٹ مہیا کرایا جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء کو کم سے کم 75 فیصد حاضری پر ہی امتحان کا حل ٹکٹ مہیا کرایا جاتا ہے۔