پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پریاگ راج کے کینٹ علاقے میں گینگسٹر کے مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے بدھ کی شام عتیق احمد کی ملکیت کو سیل کردیا۔ عتیق کے دو مکان خلد آباد علاقے کے چکیا محلہ میں ہیں جس کی قیمت تقریبا ڈھائی کروڑ روپئے ہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ کی 25کروڑ کی ملکیت ضبط - مافیا ڈان
مافیا ڈان و سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی 25کروڑ روپئے کی مالیت کی املاک پولیس نے ضبط کرلی ہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ کی 25کروڑ کی ملکیت ضبط
اس کے علاوہ دھومن گنج کے سبھا صدر نگر اور کالندی پورم واقع ڈھائی کروڑ روپئے کے دو مکان، سول لائن ایم جی شاہراہ پر واقع 20کروڑ روپے کے ایک مکان کو پولیس نے سیل کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ عتیق کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر 13اگست کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے اترپردیش گروہ بند اور انسداد سماج مخالف امور ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور سے حاصل کی گئی کل سات ملکیتوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔