اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگرہ بس ہائی جیک معاملہ: بس مالک کے بیٹے کی ای ٹی وی بھارت سے بات - آگرہ بس ہائی جیک کے بعد بس مالک سے بات

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ سے ہائی جیک ہوئی بس کے مالک کے بیٹے نے بتایا کہ اس بس پر کسی بھی فائنینس کمپنی کا کوئی قرض نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کسی سے دشمنی ہے۔

آگرہ میں بس ہائی جیک
آگرہ میں بس ہائی جیک

By

Published : Aug 19, 2020, 4:08 PM IST

گڑگاؤں سے گوالیار آنے والی بس کو آگرہ کے قریب کچھ نامعلوم شرپسندوں نے اغوا کرلیا تھا۔اس بس میں قریب 34 مسافر موجود تھے اور بس کو اغوا کرنے والے شرپسند خود کو فائنینس کمپنی کا ملازم بتارہے تھے۔

اترپردیش پولیس سے تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد تمام اضلاع کے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی ان ریاستوں میں بھی پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے، جہاں سے بس گزریگی۔

بس مالک کے بیٹے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی

واضح رہے کہ کلپنا ٹریولس کی یہ بس گوالیار کے اشوک آروڑا کی ہے۔اس بس کے مالک اشوک اروڑا کی 5 روز قبل کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔اس کے بعد سے گھر کے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے بس آپریٹر کے بڑے بیٹے اشوک اروڑا کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور انہوں نے اس پورے حادثے کے بارے میں بتایا ۔

بس کے مالک کے بڑے بیٹے پون اروڑا نے فون پر بتایا کہ بس گڑگاؤں سے چھتر پور جارہی تھی ، رات کے وقت کچھ نامعلوم شرپسندوں نے بس کو اغوا کیا تھا اور شرپسند خود کو فائینس کمپنی کا ملازم قرار دے رہے تھے ، لیکن اس بس پر کسی بھی فائنینس کمپنی کے قرض کے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی ہماری کسی سے دشمنی ہے ۔لیکن یہ بدمعاش کون تھے اور انہوں نے یہ واقعہ کو کیوں انجام دیا۔اس بارے میں نہیں بتایا جاسکتا ۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا دو بجے کے قریب ان کے پاس بس ڈرائیور کا فون آیا تھا اور انہوں نے پورے کے حادثے کے بارے میں بتایا۔شرپسندوں نے بس کے سامنے چار پہیہ والی گاڑی میں آئے اور اچانک اس گاڑی کو بس کے سامنے کھڑا کردیا اور بس ڈرائیور اور دیگر ملازمین کو بس سے نیچے اتار کر بس کو لے کر فرار ہوگئے، جس میں 34 مسافر موجود تھے۔اہم بات یہ ہے کہ بس کے مالک اشوک اروڑا کو کورونا مثبت پایا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی موت ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details