اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کی صد سالہ تقریبات پر سر سید اسکول کا قیام - اترپردیش نیوز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سالہ تقریبات ملک کے ہر حصّے میں منائی جا رہی ہیں، ان تقریبات کا مقصد یہ ہے کہ سر سید کے تعلیمی مشن كو آگے بڑھایا جائے چنانچہ سر سید اولڈ بوائز تنظیم کی زیر نگرانی اتر پردیش کے ضلع باغپت کے را ٹول گاؤں میں سر سید اسکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

establishment of sir syed school on the centenary of sir syed in baghpat
سر سید کی سو سالہ تقریبات پر سر سید اسکول کا قیام

By

Published : Oct 24, 2020, 4:20 PM IST

Updated : Oct 24, 2020, 6:52 PM IST

مغربی اتر پردیش کا ضلع باغپت جہاں گنے کی مٹھاس کے لیے جانا جاتا ہے، وہیں اب باغپت کے رٹول گاؤں میں تعلیم کی بنیاد كو مضبوط بنانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سالہ تقریبات کے پس منظر میں مصلح قوم سر سید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اے ایم یو سے تعلیم یافتہ اولڈ بوائز کی تنظیم سر سید ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اُن علاقوں میں انٹر کالج کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہے جہاں ان اسکولوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور اسی کے تحت رٹول گاؤں میں سر سید اسکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:

مدرسہ منظراسلام میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

اس موقع پر ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سر سید احمد خان کو بہترین خراج عقیدت یہ ہے کہ موجودہ دور میں انکے نقش قدم پر چل کر تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے اور مسلمان قوم کو دوبارہ تعلیم و تعلم کی جانب راغب کیا جائے۔

مقامی لوگوں نے اولڈ بائز ایسوسی ایشن کے اس اقدام کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس اسکول کی بدولے علاقے مین علم کی شمعیں فروزاں ہونگی۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 6:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details