ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں ایک میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جہاں سے یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے بابت معلومات حاصل کرنا آسان ہوجائے گا۔
بریلی میں واقع مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں ایک میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ یونیورسٹی کی حدود میں ہونے والی تمام سرگرمیاں میڈیا سیل کے ذریعہ دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائی جاسکے۔
روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں میڈیا سیل کا قیام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ نے کہا ہے کہ 'میڈیا سیل کے ذریعے روشن خیال شہریوں، صنعتی شعبے، سرکاری دفاتر، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معیاری رشتہ قائم کرنا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ یونیورسٹی نہ صرف طلباء کو ڈگری فراہم کرائےگی بلکہ ملازمت کے مراکز بھی قائم کرائےگی۔'
وائس چانسلر نے واضح کیا کہ 'میڈیا سیل کے ذریعے تمام شعبوں میں ہونے والی سرگرمیوں کی معلومات معاشرے کے دوسرے طبقات کو بھی فراہم کرانا ہے اور معاشرے کے دیگر طبقات کو بہتر کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس ہم آہنگی کو قائم کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اپنی یونیورسٹی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔'