اردو

urdu

ETV Bharat / state

74th Milad ul Nabi in Lucknow جشن میلاد النبی کے لیے کیمپ آفس کا قیام

لکھنؤ کے امین الدولہ جھنڈے والے پارک امین آباد میں کمیٹی کے کیمپ آفس کا آج دن میں مولانا فرمان ندوی اور مولانا جہانگیر عالم قاسمی کے بدست فیتا کاٹ کر افتتاح عمل میں آیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 6:18 PM IST

74th Milad ul Nabi in Lucknow 74ویں جشن میلاد النبی کے لیے کیمپ آفس کا قیام
74th Milad ul Nabi in Lucknow 74ویں جشن میلاد النبی کے لیے کیمپ آفس کا قیام

لکھنؤ: مرکزی میلاد النبی کمیٹی کے زیر اہتمام نبی آخر الزماں خضرت محمد (ص) کے یوم ولادت کے مبارک موقع پر منعقد ہونے والے جشن میلاد النبی(جلسہءسیرت النبی اور کل ہند مشاعرہءنعت)کو عظیم الشان پیمانے پر منانے کے لیے امین الدولہ جھنڈے والے پارک امین آباد میں کمیٹی کے کیمپ آفس کا افتتاح آج دن میں مولانا فرمان ندوی اور مولانا جہانگیر عالم قاسمی کے بدست فیتا کاٹ کر عمل میں آیا۔ قاری مشکور العارفین ندوی نے تلاوت کلام اللٰہ کی جبکہ عقیل غازی پوری،فہیم فاکر اور امتیاز علی خان نے ہدیہءنعت پیش کیا.اس موقع پر کمیٹی کے عہدیداران، اراکین، معززین شہر اور عوام کے کثیر مجمع کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فرمان ندوی نے رسول مقبول کی سیرت مقدسہ پر مختصر روشنی ڈالی اور مسلمانوں میں اتحادواتفاق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ نا مساعد حالات کا مقابلہ محمد مصطفیٰ (ص) کی حیات طیبہ کی روشنی میں کریں. جلسے کو خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری ایم اے حسیب ایڈووکیٹ نے اس تقریب کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے اسے لکھنؤ کی عظمت و وقار کی نشانی قرار دیا۔

انہوں نے 27 ستمبر 2023 کو جشن میلاد النبی میں لوگوں سے بلا تفریق مذہب و ملت، مسلک و عقیدہ کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی. کنوینر جمال اعزاز نے عاشقان رسول سے چشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔ مولانا جہانگیر عالم قاسمی کی دعا اور ظہرانے پر تقریب کا اختتام ہوا. افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ایم اے حسیب ایڈووکیٹ، جمال اعزاز، شفیق الرحمٰن چچا (کارپوریٹر)، قاضی اکرم ضیاء، وسیم حیدر، امتیازعلی خاں، آصف اللٰہ خان سابق کارپورٹر، صحافی کے ایم عبداللٰہ و اعزاز حسین بلال، خان محمد امان اللٰہ، محمد وصی صدیقی، آفتاب اثر ٹانڈوی، عبدالقدوس ہاشمی، نہال الدین، حاجی محمد فہیم صدیقی، ایف اے ایس چرچل، محمد اسمٰعیل فنکار، رمیش جیسوال، انور عالم، فیض انوار خان، ریاض احمد علوی، محمد ظفر احسن ،ایف اے ایس چرچل، فیاض احمد، سید محمد صغیر، شکیل احمد قابل ذکر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details