اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام سے ترقی ہوگی'

راو مشرف علی کہا کہ دیوبند ضلع بناؤ سنگھرش سمیتی پہلے سے ہی اس کا مطالبہ کررہی ہے کہ دیوبند کو ضلع بنایا جائے تاکہ یہاں پر بڑے افسران اور انٹیلی جنس موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیوبند کو ضلع بنادیا گیا تو یہاں پر 24 گھنٹے ڈی ایم اور ایس ایس پی دستیاب رہیں گے اور ساتھ ہی خفیہ ایجنسیوں کے بڑے افسران بھی موجود رہیں گے اور دیوبند کے لوگ محفوظ رہیں گے۔

'دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹرکے قیام سے ترقی ہوگی'
'دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹرکے قیام سے ترقی ہوگی'

By

Published : Aug 18, 2021, 8:34 PM IST

دیوبند ضلع بناؤ سنگھرش سمیتی کے کنوینر راؤ مشرف علی نے کہا کہ دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا قیام کرنے کے حکومت کے فیصلہ پر کچھ لوگ اعتراض کررہے ہیں جو سراسر غلط ہے اور ایسے لوگ کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے کہا کہ دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سنٹر بہت پہلے قائم ہوجانا چاہئے تھا۔

'دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹرکے قیام سے ترقی ہوگی'

راؤ مشرف علی کہا کہ دیوبند ضلع بناؤ سنگھرش سمیتی پہلے سے ہی اس کا مطالبہ کررہی ہے کہ دیوبند کو ضلع بنایا جائے تاکہ یہاں پر بڑے افسران اور انٹیلیجنس موجود رہں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیوبند کو ضلع بنا دیا گیا تو یہاں پر 24 گھنٹے ڈی ایم اور ایس ایس پی دستیاب رہیں گے اور ساتھ ہی خفیہ ایجنسیوں کے بڑے افسران بھی موجود رہیں گے اور دیوبند کے لوگ محفوظ رہیں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دیوبند میں ترقیاتی کام بھی انجام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این کو ای میل

رأ مشرف علی نے اس فیصلہ پر وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے دیوبند علاقہ کی عوام خوش ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس کی مخالفت کررہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے غلط اور غیر قانونی کاموں میں ملوث رہنے والے لوگ دیوبند سے دور رہے گیں اور دیوبند کے لوگ راحت و سکون اور محفوظ طریقہ سے اپنی زندگی بسر کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details