علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تعلیمی سال 2020 -21 کے لئے گیارہویں جماعت (سائنس) و ڈپلوما انجینئرنگ کا مشترکہ داخلہ امتحان اور گیارہویں جماعت (ہیومینیٹیز و کامرس) کا داخلہ امتحان گزشتہ روز اے ایم یو سمیت ملک میں مختلف مقامات پر بنائے گئے امتحانی مراکز پر خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔
اے ایم یو: گیارہویں جماعت و ڈپلوما انجینئرنگ کا داخلہ امتحان منعقد ہوا امتحان کے دوران سبھی امتحانی مراکز پر کووڈ 19 کے سلسلے میں حکومت ہند کی رہنمایانہ ہدایات پر پوری طرح عمل کیا گیا۔ علی گڑھ کے علاوہ لکھنؤ، میرٹھ، بریلی، کولکتہ، پٹنہ، کشن گنج اور سری نگر میں مختلف مراکز پر داخلہ امتحان منعقد ہوا۔
اے ایم یو: گیارہویں جماعت و ڈپلوما انجینئرنگ کا داخلہ امتحان منعقد ہوا پہلے مقامات میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقدہ گیارہویں جماعت (سائنس) اور ڈپلوما انجینئرنگ کے داخلہ امتحان میں 32239 درخواست دہنگان میں سے 18176 امیدوار شامل ہوئے۔ اے ایم یو پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہور الدین نے کنٹرولر امتحانات کے آو ایس ڈی پروفیسر اعجاز مسعود اور پروفیسر فیصل حسن کے ہمراہ اے ایم یو کیمپس اور اس کے باہر واقع چنندہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پراکٹر پروفیسر ایم وسیم علی نے بھی مراکز کا دورہ کیا۔
اے ایم یو: گیارہویں جماعت و ڈپلوما انجینئرنگ کا داخلہ امتحان منعقد ہوا علی گڑھ اور باہر کے امتحانی مراکز پر سینئر اساتذہ کو مشاہد اور انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ ضلع انتظامیہ نے بھی داخلہ امتحانات کی خوش اسلوبی سے انعقاد کیے گئے۔ ہر طرح کی مدد مہیا کرائی گئی۔ امیدواروں کے سرپرستوں نے تعاون و رہنمائی کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔