اردو

urdu

ای ڈی نے گائتری کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا

کروڑوں روپے کے بلیک منی کو وہائٹ منی میں تبدیل کرنے والے اثاثہ جمع کرنے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے اسپیشل جج دنیش کمار شرما نے گائتری پرساد پرجاپتی کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

By

Published : Feb 9, 2021, 6:01 PM IST

Published : Feb 9, 2021, 6:01 PM IST

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گائتری کو عدالتی تحویل میں بھیجا
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گائتری کو عدالتی تحویل میں بھیجا

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حکومت میں کانکنی وزیر رہتے ہوئے جعلی فرم بناکر کروڑوں روپے کے بلیک منی کو وہائٹ منی میں تبدیل کرنے والے اثاثہ جمع کرنے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے اسپیشل جج دنیش کمار شرما نےگائتری پرساد پرجاپتی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا آج حکم دیا ہے۔

جسٹس شرما نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے درج کرائے گئے معاملے میں یہ حکم دیا ہے۔ عدالت نے گائتری کو 10دن کے لئے پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر دئے جانے کا مطالبہ کرنے والی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی عرضٰ پر سماعت کے لئے 10فروری کی تاریخ طے کی ہے۔

مزید پڑھیں:

مظفرنگر: غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے والا گروہ گرفتار

اس سے پہلے سماعت کے لئے اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں جیل میں بند سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا۔ اس کے بعد ای ڈی کی جانب سے پرجاپتی کو پوچھ گچھ کے لئے ریمانڈ پر دیے جانے کے مطالبہ والی عرضی دی گئی۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نے پرجاپتی کے خلاف گذشتہ سال 26 اکتوبر کو آمدنی سے زیادہ ملکیت حاصل کرنے کا معاملہ درج کیا تھا۔

اس کے بعد ای ڈی نے 14 جنوری کو جانچ شروع کیا جس میں پتہ چلا کہ پرجاپتی نے کانکنی وزیر رہتے ہوئے کروڑوں روپئے کی ملکیت حاصل کی اور کئی فرم بنا کر سرمایہ کیا تھا۔ اس لئے اس معاملے میں ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کیا جانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details