اترپردیش کے وزیر توانائی شری کانت شرما نوئیڈا کے سیکٹر 29 واقع بجلی گھر اچانک پہنچ گئے اور سب اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ وزیر کے اچانک دورے سے بجلی ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔
نوئیڈا: وزیر کے اچانک دورے سے بجلی محکمہ میں ہلچل وزیر توانائی نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں سے نادہندگان کی فہرست طلب کی، لیکن اہلکار فہرست کو دکھانے میں ناکام رہے اور وزیر موصوف کے سوالات کے جواب فائلوں میں تلاش کرتے رہ گئے۔
جس کے بعد انہوں نے چیف انجینیئر، ایس ڈی او اور جے ای کی سخت کلاس لگائی اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہوم ورک ٹھیک سے کریں اور اپنے طریقہ کار میں بہتری لائیں۔
وزیر توانائی شری کانت شرما نے کہا کہ حکومت ریاست میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ محکمہ بجلی ڈیفالٹرز کے گھر گھر جاکر بقایا بلوں کی وصولی کرے گی۔ معائنہ کے بعد وزیر توانائی نے نوئیڈا کے سیکٹر 28، 29 اور 30 میں جاکر لوگوں سے بات کی۔
انہوں نے لوگوں سے بجلی کی فراہمی اور بجلی کے عہدیداروں کے کام کے بارے میں ان کے تجربے کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیر توانائی نے کچھ نادہندگان کے گھر بھی گئے اور بقایا بل خود وصول کئے۔