پولیس افسر ابھیشیک سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج دوپہر کے وقت سنگھ والی اہیر تھانہ حلقے کے انچارج شیوپرکاش پولیس فورس کے ساتھ علاقے میں تلاشی مہم پر تھی۔ اسی دوران سَیڈبھر راستے پر ڈاک بنگلہ کے پاس موٹر سائیکل سوار مشتبہ دو افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔ وہ رکنے کے بجائے تیزی سے بھاگنے لگے۔
پولیس نے ان کا پیچھا کرکے جب انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ان افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں ایک بدمعامش زخمی ہو گیا۔ جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔