اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی - بدمعاش آس محمد

مظفرنگر کے تھانہ سول لائن علاقے میں پولیس اور دو بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں ایک 15 ہزار کا انعامی بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔

مظفر نگر: تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی
مظفر نگر: تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی

By

Published : Jun 4, 2020, 3:51 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ سول لائن علاقے میں رڑکی روڈ پر واقعے بحما نیڑے رجواہے کے پاس چیکنگ کے دوران، دو بائک سوار شرپسندوں کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا۔

مظفر نگر: تصادم میں انعامی بدمعاش زخمی

اسی دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے بدمعاشوں نے بھاگنے کی کوشش کی، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں آس محمد نامی بدمعاش جس پر 15 ہزار کا انعام ہے پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا۔

پولیس نے زخمی بدمعاش کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل ، 1 طمنچہ اور 2 کارتوس برآمد کیا ہے۔

اس پر قتل، گئو کشی کے علاوہ کئی مقدمے پہلے سے درج ہیں اور اس پر 15 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔

جب کہ تصادم کے دوران زخمی ہونے والے بدمعاش کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب رہا۔

پولیس نے مفرور بدمعاش کو گرفتار کرنے کے لیے جنگلوں میں کومبنگ کی لیکن بدمعاش فرار ہوگیا ۔

اسی دوران پولیس نے زخمی بدمعاش آس محمد کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details