اپنے آبائی وطن جانے والوں کے لئے حکومت نے بسوں کا انتظام تو کر دیا ہے لیکن وہ کافی نہیں ہے، بسوں میں گنجائش سے زیادہ بھیڑ ہے، لوگوں کو زبردستی ان میں ٹھونسا جا رہا ہے، عوام بسوں کی چھت پر بھی بیٹھ کر جانے کو مجبور ہے اور اسی لئے لوگ پیدل یا سائیکل سے گھر جانے کو تیار ہیں۔
گڑگاؤں کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے والے تین ملازمین نے سائیکل سے ہی اپنے گھر ضلع قنوج جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ آج علی گڑھ پہنچ چکے ہیں اگر یہاں سے اِنھیں کوئی بس ملتی ہے تو وہ اس کے ذریعہ قنوج جائیں گے۔