اردو

urdu

ETV Bharat / state

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی منفرد پہل

غازی آباد میں مشن تعلیم نے ایک مکتب (سینٹر) کا افتتاح کیا۔ اس مکتب میں بچے اسکول اور ٹیوشن کے بعد دین کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی منفرد پہل
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی منفرد پہل

By

Published : Oct 16, 2021, 10:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کے لونی میں مشن تعلیم نے مدرسہ کے ساتھ مل کر ایک مکتب (سینٹر) کا افتتاح کیا۔ اب پیر سے علاقے کے بچے اسکول اور ٹیوشن کے بعد مکتب میں دین کی تعلیم بھی حاصل کریں گے۔

اس مقصد کے لیے یہاں بچوں کا ایک چھوٹا سا ڈیمو پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس کی وجہ سے وہاں موجود تمام بچے اور ان کے زمہ داران بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ بچوں کی تعداد بھی زیادہ تھی۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مشن تعلیم کی جانب سے انہیں تحائف بھی دیے گئے۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی منفرد پہل

مدرسہ کے بچوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا تھا اور بچوں پر مدرسہ کے زمہ دار مولانا عمر صاحب نے کافی محنت کی۔ اب مشن تعلیم کی کوشش ہو گی کہ ان بچوں کو دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے اور اسکولز اور ٹیوشن پڑھنے والے بچے اس مکتب سے دینی تعلیم بھی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر: کامیاب زندگی کے لیے بچوں کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری

اس موقع پر ارشد نصیر، نوشاد سیفی بھائی، رضوان، سلمان ملک، عمران ملک، جاوید ملک اور حسن راجہ نے بہت خوبصورت انداز سے وضاحت کی کہ بچوں اور ان کے والدین کے لیے تعلیم کیوں ضروری ہے۔

یقیناً تعلیم دینا اور اس کا شعور پیدا کرنا بھی ایک بہت بڑی خدمت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کے مدارس اور مساجد میں بھی اس طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details