یوپی حکومت کے احکامات کے مطابق گنا محکمہ کی جانب سے خواتین سے گنے کی کاشکاری کرائی جا رہی ہے، تاکہ وہ اس کو فروخت کرکے اپنے روزگار کا ذریعہ بنائیں۔
سہارنپور میں گنے کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے حکومت دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو روزگار دے رہی ہے۔
خواتین کو روزگار دینے کے لئے ایک گروپ بنا کر انہیں گنے کے بارے میں خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
گنا وکاس پریشد اور شوگر فیکٹریوں کے ذریعہ مشترکہ طور سے گاؤں کا انتخاب کر کے خواتین کا گروپ بنا کر انہیں گنے کے پودھوں سے متعلق ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
اس میں ضروری مشین شوگر فیکٹریوں سے مہیا کرائی گئی تھی، ٹرینگ یافتہ خواتین کو بیج بونے کے لئے 50۔1 (ایک روپیہ پچاس پیسہ ) فی پودھے کے حساب سے دیا جائے گا۔