اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال

ریاست اترپردیش کے کانپور شہر میں الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن ملازمین نے دو روز کی ہڑتال کی ہے۔

By

Published : Nov 19, 2019, 10:00 AM IST

الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال

ملازمین کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے ہمارے پراویڈنٹ فنڈ میں بدعنوانی ہورہی ہے۔ سرکار نے ہمارا پراویڈنٹ فنڈ کا 99 فیصد روپیہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کمپنیوں میں کا لگادیا ہے۔

کانپور الیکٹرک سٹی کارپوریشن کے ملازمین نے دو دنوں کے لیے کام کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

کانپور کے الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن ( کیسکو ) کے مرکزی آفس میں کیسکو ملازم وجے ترپاٹھی کی صدارت میں کام کا بائیکاٹ کردیا اور اپنے پراویڈنٹ فنڈ کی گارنٹی کی ضمانت سرکار سے مانگنے لگے اور کہا کہ اگر مجھے ضمانت نہیں ملے گی تو یہ ہڑتال لمبے وقت تک چلے گی۔

الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال

ان ملازمین کا کہنا ہے کہ سرکار نے ہم لوگوں کو بغیر بتائے ہمارا 99 فیصد روپیہ جو تقریبا 40 ارب روپیہ ہے کو پرائیویٹ ہاؤسنگ کمپنیوں اور ڈی ایچ ایف ایل میں لگا دیا ہے ۔لیکن یہ سارا روپیہ ڈوب گیا ہے ، آپ سرکار ہمیں یہ زمانت دے کہ ہم نے جو پیسہ جمع کیا ہے وہ محفوظ ہے۔ جن آفیسرز نے ایسا کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نہیں معطل کریں۔

وجے ترپاٹھی نے بتایا کہ ہماری کام بائیکاٹ کی یہ مہم 48 گھنٹے تک جاری رہے گی اگر شہر میں بجلی کا کوئی فالٹ ہوتا ہے تو میرا کوئی بھی ملازم اس کو صحیح نہیں کرے گا۔

کیسکو ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم نے جو پراویڈنٹ فنڈ کی شکل میں روپیہ جمع کیا تھا وہ ہماری فیملی کے لیے تھا جو ہمارے بڑھاپے میں، ہمارے بچوں اور ہمارے ماں باپ کی خدمت میں اور بیٹیوں کی شادیوں میں کام آتا اب اگر یہ پیسہ بھی ڈوب گیا تو ہم لوگ کہیں کے نہیں رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details