ضلع میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بلریا گنج میں مولانا جوہر پارک میں خواتین نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں مولانا طاہر مدنی اور 18 دیگر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔