اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

نوئیڈا میں پولیس اور انتظامیہ 'مشن شکتی' کے تحت خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لیے مسلسل بیداری و تشہیری مہم چلا رہی ہے لیکن یہ سب بے سود ثابت ہوتا نظر آرہا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 22, 2020, 8:36 AM IST


اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے سورج پور تھانہ علاقہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ ایک 28 سالہ شخص نے جنسی زیادتی کی جسے پولیس نے کافی مشقت کے بعد گرفتار کرلیا پے۔

وومن سیکورٹی ڈی سی پی ورندا شکلا نے بتایا کہ آٹھ سالہ بچی اپنے گھر کی چھت پر اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی تبھی ایک سونو نامی شخص آیا اور بچی کو ساتھ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

ملزم گرفتار

فی الحال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

نوئیڈا میں رات میں بھی خواتین پولیس گشت کر رہی ہے لیکن یہ تمام کوششیں بے اثر اور بے سود ثابت ہو رہی ہیں۔ غیر انسانی اور درندگی کے واقعات پہلے کی طرح رونما ہو رہے ہیں اور اب یہاں معصوم بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details