اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: عیدالاضحیٰ کے موقع پرکورونا کے خاتمے کی دعا - اردو خبریں

آج پورے بھارت میں پورے جوش و خروش کے ساتھ فرزندان توحید عید الاضحی منا رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی گائیڈ لائنز پرعمل کرتے ہوئے چند ہی لوگوں نے عید گاہ اور مساجد میں نمازِ عید الضحٰی ادا کی۔

بنارس: عیدالاضحیٰ کے موقع پرکورونا کے خاتمے کی دعا
بنارس: عیدالاضحیٰ کے موقع پرکورونا کے خاتمے کی دعا

By

Published : Aug 1, 2020, 10:19 AM IST

جس طرح سے اتر پردیش میں اعلان کیا گیا تھا کہ عید گاہ اور مساجد میں صرف پانچ لوگ نماز عید الاضحیٰ کریں گے اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بنارس کی سبھی عیدگاہوں اور مساجد میں میں نماز عید الاضحی ادا کی گئی لیکن بیشتر لوگوں نے اپنے گھروں میں چار رکعت نفل کی نماز ادا کی۔

سبھی مساجد کے باہر پولیس کا سخت پہرہ تھا رہا شہر کے چپہ چپہ پر پولیس انتظامیہ سختی سے نگرانی کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہوئے شاہی مسجد بادشاہ باغ آباد بنارس کے خطیب و امام مولانا حسین احمد حبیبی نے کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مختصر لوگوں لوگوں کے ساتھ نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی ہے اور نماز کے بعد خصوصی طور پر کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا کی گئی ہے۔

بنارس: عیدالاضحیٰ کے موقع پرکورونا کے خاتمے کی دعا

انہوں نے کہا بالعموم پوری دنیا سے خاص کر بھارت سے کرونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی گئی ہے.

مولانا حسین احمد حبیبی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایک طرف جہاں دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں لوگ با آسانی اپنی عبادات انجام دے رہے ہیں اور بازار میں خرید و فروخت کر رہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کو بھی عبادت کرنے میں میں رعایت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے حکومت کی گائیڈ لائن اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مختصر لوگوں کے ساتھ نماز ادا کی ہے لیکن حکومت کو بھی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details