میرٹھ کے معروف عالم دین قاری شفیق الرحمان قاسمی نے ای ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ عید فطر کے دن کھجور کھاکے عیدگاہ کو جانا سنت ہے۔
عید الفطر کے دن کی سنتیں - عید کی تیاری
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید الفطر کی تیاریاں عروج پر ہوتی ہیں، تاہم بعض فرزندان توحید عدم واقفیت کی بنیاد پرعید الفطر کی اصل برکت سے محروم ہوجاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ خوشبو لگانا، نئے اور عمدہ لباس زیب تن کرنا، تکبیر کہتے ہوئے عیدگاہ جانا، ایک راستے سے عیدگاہ کو جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا نماز عید سے قبل صدقہ فطرت ادا کرنا یہ تمام امور سنت میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر اجتماعیت کا تہوار ہے جس میں مسلمانوں کو رنجش و شکوہ بھول کر آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینا چاہئے۔ اس عید کی خوشی میں ہندوستانی مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے غیر مسلم بھائیوں کو بھی شریک کرے انھیں مبارکبادی پیش کرے اس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔