لکھنو:آل انڈیا محمدی مشن کے جنرل سیکرٹری سید بابر اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لکھنو کی عوام نے بڑھ چڑھ کر کے حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر کی یوم پیدائش کی مناسبت سے ہم ان کے پیغام کو عام کرنے کا عزم کر رہے ہیں پیغمبر اعظم نے پیغام دیا تھا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا ، غریبوں کی مدد کرنا، اپسی بھائی چارہ کے ساتھ رہنا دنیا امن و امان کے ساتھ امن کا پیغام دینا قوم کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا برائیوں سے دور رہنا اور نیکیوں سے وابستگی رکھنے کا پیغام دیا تھا اور اسی پیغام کو ہم لکھنو کی سڑکوں پہ عام کرنے کی نیت سے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ بلا تفریق کو ملت و مذہب عوام جلوس محمدی کا استقبال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی منانے کا موقع ہے اور تمام مسلمانوں پر اللہ کا بڑا احسان ہے کہ انہوں نے رسول بھیجا اور اس رسول اللہ دنیا کو انسانیت کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ ان کی یوم پیدائش پر ہم عزم کر رہے ہیں کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں گے۔