اس دوران بچوں نے ریاست اتر پردیش میں چل رہے تمام سرکاری منصوبوں کو ڈراموں کے ذریعہ پیش کیا اور لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی۔
اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو ریاست میں چل رہے سرکاری منصوبوں کے بارے میں بیدار کرنا تھا۔ لڑکیوں کی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے پروگرام میں موجود دانشوروں نے بتایا کہ گھر میں لڑکا تعلیم یافتہ ہونے کے بعد ایک خاندان کو سنبھالتا ہے لیکن اگر گھر میں لڑکی تعلیم یافتہ ہو تو اپنی نسل کے ساتھ دوسرے خاندان کو بھی سنوار دیتی ہے۔