اترپردیش کے سہارنپور میں آج مہمان خانہ میں دارالعوام کی مجلس تعلیمی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سال اول سے چہارم تک تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد ایک اعلان میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی تھیں لیکن اب حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایت کی روشنی میں دوبارہ تعلیم سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔
وہیں 23 فروری سے تعلیمی سلسلہ کا آغاز کیا جائے گا، جس میں درجہ حفظ و ناظرہ اور دینیات اور فارسی کی تعلیم مکمل طور پر شروع ہوگی۔
تعلیمی سال 1440-41 کے سال اول عربی تا چہارم کے طلباء کو 23 فروری تک دارالعوام حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔