اردو

urdu

By

Published : Feb 26, 2023, 7:41 PM IST

ETV Bharat / state

Students Islamic Organization of India تعلیم یافتہ نوجوان کل کے بہترین مستقبل کے ضامن ہیں، ملک فیصل فلاحی

جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے امیر حلقہ ملک محمد فیصل فلاحی نے کی۔ انہوں نے طلباء و نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے سماج، معاشرے اور ملک کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ آج کے تعلیم یافتہ نوجوان کل کے بہترین مستقبل کے ضامن ہیں۔

ملک فیصل فلاحی
ملک فیصل فلاحی

لکھنؤ : اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) گذشتہ چالیس برسوں سے طلباء و نوجوانوں کے درمیان کام کار رہی ہے، تنظیم کا اصل مقصد طلباء و نوجوانوں کو سیدھے راستے پر چلاتے ہوئے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا، ایس آئی او اس بات کی فکرکرتی ہے کہ کیسے طلباء و نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جائے، اُنکے اندر دینی اور دنیاوی دونوں لحاظ سے بہتر شعور پیدا کیا جائے۔ ایک بہتر سماج کیسے وجود میں لایا جائے، سماج میں جو گندگی اور برائی پھیلی ہوئی ہے اس کو کیسے روکا اور ختم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایس آئی او یوپی سینٹرل کے صدر رافع اسلام نے کیا۔ وہ آج یہاں دفتر حلقہ واقع مولوی گنج میں لیڈرز کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ میقات نو کے آغاز میں صدور یونٹ کا ایک تربیتی اجتماع ہوا، جس میں وسطی یوپی کے تمام اضلاع کے ذمہ دار شریک رہے۔

دوروزہ پروگرام کے آخری سیشن کی صدارت جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے امیر حلقہ ملک محمد فیصل فلاحی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہی بہت سے نوجوان کل میڈیا کا حصہ ہوں گے، ایڈمنسٹریشن کا حصہ ہوں گے، میڈیکل شعبہ سے وابستہ ہوں گے۔ اس لیے اگر آپ کے اخلاق درست ہوں گے، آپ کی نیتیں درست ہوں گی سماج میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی، کوئی کسی کے ظلم کا شکار نہیں ہوگا۔ معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔ ملک محمد فیصل فلاحی نے مزید کہا کہ جو جس میدان سے وابستہ ہے وہ اس میں خوب سے خوب تر مقام حاصل کرنے کی جستجو کرے۔ ہمیشہ پوزیشن والے مقام پر رہے، جسے جس میدان میں دلچسپی ہو اس میں مہارت حاصل کرے کیونکہ یہ زمانہ مقابلہ جاتی زمانہ ہے، وہ لوگ زمانے سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں جو زمانے سے قدم سے قدم ملا کر نہیں چل پاتے ہیں۔
پروگرام آرگنائزر ایازالدین کے تشکراتی کلمات اور امیر حلقہ ملک محمد فیصل فلاحی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پرنوفل معراج، کیف خان، سلمان، مونس شاہد، امجد فلاحی وغیرہ شریک رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details