ای ڈی نے اس معاملے میں مختلف ریاستوں میں سات مقامات پر چھاپے ماری کی ہے جس میں بھدوہی بھی شامل ہے۔
بھدوہی کے قالین تاجر کے دو ٹھکانوں پر ای ڈی کی ٹیم نے چھاپے ماری کی ہے۔ بھدوہی کے قالین تاجر میسرز کاکا کارپیٹز اور کاکا اوورسیز کے دو ٹھکانون پر ہوئی چھاپے ماری میں ای ڈی نے کئی اہم دستاویز حاصل کی ہے۔
ای ڈی بیرون ممالک کے کھاتوں میں قالین کمپنی کے ذریعہ غیر قانونی طور پر 1500کروڑ روپے بھیجے جانے کے معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔ وہیں اس چھاپے ماری کے دوران بینک کھاتہ سے منسلک مزید کچھ جائیداد کے دستاویز اور کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کو بھی ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ای ڈی نے اس معاملے میں کئی دیگر ریاستوں کے 7 مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ اس معاملے میں قالین تاجر کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔