غازی آباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غازی آباد کی ایک خصوصی عدالت میں آزاد صحافی رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے واضح طور پر لکھا ہے کہ ’’رانا ایوب نے کورونا متاثرین کی مدد کے نام پر کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے 2.69 کروڑ روپے اکٹھے کئے۔ اس میں سے صرف 29 لاکھ روپے متاثرین پر خرچ ہوئے۔ رانا ایوب نے 50 لاکھ روپے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔‘‘ Rana Ayyub Crowd Funding During Corona lockdown
ای ڈی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے بعد رانا ایوب کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ رانا ایوب کھل کر وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کئی پروپیگنڈے سامنے لا کر عوامی ڈومین میں طشت از بام کیے جس سے حکومتی حلقوں میں اسے پسند نہیں کیا جاتا رہا ہے۔ Rana Ayyub Illegal Fund Raising Case
غازی آباد کے اندرا پورم تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی:
اس سلسلے میں 7 ستمبر 2021 کو غازی آباد کے پولیس اسٹیشن اندرا پورم میں آئی ٹی ایکٹ اور بلیک منی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی تھی۔ رانا ایوب پر الزام تھا کہ انہوں نے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ’’کیٹو‘‘ پر فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کی اور اس کا غلط استعمال کیا۔ Rana Ayyub Crowd Funding
یہ بھی پڑھیں:Online Crowdfunding Case ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی