اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں - code of conduct

اترپردیش کے چیف الیکشن کمیشن افسر ایل وینکٹیشور لو کا کہنا ہےکہ اب تک تقریباً 33 لاکھ 84 ہزار وال رائٹنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ کو ہٹانے کا کام کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

By

Published : Apr 4, 2019, 2:00 PM IST

عام انتخابات کے مدنظراترپردیش الیکشن کمیشن کے افسران اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

انکم ٹیکس، نارکوٹکس، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی میں اب تک کل 142.31 کروڑ روپے ضبط کیا گیا ہے، جبکہ 12,34,604 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔

اتر پردیش میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

وینکٹیشور لو نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت اب تک 7 لاکھ 75 ہزار 583 لائسنسی اسلحہ جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 6,86 لوگوں کے لائسنس رد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے آگے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے 2,150 معاملات سامنے آئے ہیں، ان میں سے 343 معاملات میں ایف آئی آردرج کرا ئی گئی ہے۔

ساتھ ہی 4,449.82 کلو دھماکہ خیز مادہ اور 8,170 کارتوس اور 3,124 بم برآمد کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات کے مدنظر الیکشن کمیشن کافی سخت کارروائی کر رہا ہے، تاکہ ووٹنگ سے قبل کسی قسم کی بد عنوانی پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details